قاسم خان قتل کیس:ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ میر پور کو سزائے موت جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)قاسم قتل کیس میں ملزم ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ میر پور کو سزائے موت جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پولیس نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ہے۔ تھانہ سٹی ایبٹ آباد کی حدود ٹھنڈا میرا میں 15مئی 2015 کو قاسم خان کو پولیس ملازم محمد اقبال نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔جس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں زیر سماعت رہا جس میں ملزم کو 319 تعزیرات پاکستان کے تحت عمر قید اور جرمانہ کی سزا دی گئی۔ جس کے بعد مقتول قاسم خان کے ورثاء نے عدالت عالیہ بینچ ایبٹ آباد میں اپیل دائر کی۔جس پر عدالت عالیہ نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ میں واپس کر دیا اور عدالت ایڈیشنل سیشن جج iv ایبٹ آباد میں منتقل ہو کر زیر سماعت رہا۔عدالت نے مقدمہ کی از سر نو سماعت کی اور جملہ حقائق و شواہد کے بعد عدالت نے ملزم کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت اور دفعہ 324 میں دس سال قید اور جرمانہ عائد کیا۔مستغیث مقتول کی جانب سے عاطف خان جدون ایڈوکیٹ نے پیروی کی جبکہ ملزم کی جانب سے فضل الحق عباسی ایڈوکیٹ نے پیروی کی مقتول کے لواحقین نے عدالت کے فیصلہ پر کہا ہے کہ حق و سچ کی فتح ہمیشہ ہوئی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!