ایبٹ آباد‘شادی شدہ خاتون کو تیزاب پلاکر قتل کرنے کی کوشش۔ ضمانتیں منسوخ ہونے پر ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بکوٹ کی حدود شادی شدہ خاتون کو تیزاب پلا کر جان سے مارنے کی کوشش بااثر ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کی عدالت نے خارج کرکے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا دو ماہ قبل تھانہ بکوٹ کی حدود میں جلیال میں خاتون کے شوہر اور سسر نے نے دو خواتین کے ساتھ مل کر حاملہ خاتون کو زبردستی تیزاب پلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی جسے بعد ازاں خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور خاتون کو بے حوشی کی حالت میں مری کے ایک ہسپتال داخل کروا دیااور لڑکی کے والدین کو اطلاع کی کہ آپ کی بیٹی نے خود کشی کرلی ہے اور وہ مری کے ہسپتال میں داخل ھے متاثرہ لڑکی کا والد جب ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ لڑکی نے تیزاب پیا تھا یا اس کو پلایا گیا تھا جس وجہ سے اس حمل بھی ضائع ہو چکا تھا۔

اس کا آپریشن کردیا گیا ہے تاہم لڑکی کی حالت خطرے میں ہے جس پر لڑکی کے والد نے فوری طور پر مقامی چوکی میں آکے رپورٹ کی اور اپنی بیٹی کو جان سے مارنے کے خلاف اپنے داماد اس کے والد لڑکی ساس اور نند کو نامزد کردیا ملزمان کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ ان کے خلاف تھانہ بکوٹ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے تو انہوں نے ایبٹ آباد سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی اور پولیس کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندان کی تفتیش کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی متاثرہ خاندان نے ایس پی انوسٹیگشن کو میرٹ پر تفتیش کے لیئے درخواست بھی دی گزشتہ روز ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی مدعی مقدمہ کی طرف سے نصیر تنولی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی عدالت عالیہ نے نصیر تنولی کے جامع اور مدلل دلائل کی روشنی میں چاروں ملزمان دو خواتین سمیت کو ضمانت خارج کرکے جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!