تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایٹا نتائج میں بھی بازی لے گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز ایٹا نتائج میں بھی بازی لے گیا۔خیبرپختونخوا میں ٹاپ 10میں 2پوزیشنیں حاصل کرلیں۔ایٹا کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن کی طالبہ حادیہ طاہر نے570نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پانچویں‘سیدہ علیشہ عابد نے556نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ تعمیر وطن کے طلباء وطالبات نہ صرف ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کررہے ہیں بلکہ این ایم ڈی کیٹ اورایٹا میں بھی تسلسل کے ساتھ پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اس حوالہ سے تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورپرنسپل ملک احسن سعید نے صحافیوں کو بتایا کہ تعمیر وطن انتظامیہ روز اول سے ہی صرف میرٹ کو ترجیح دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ میرٹ پر اساتذہ کے چناؤ‘ محنتی اورقابل اساتذہ کرام کا شبانہ روز کاوشوں کی بدولت تعمیر وطن کے طلبہ نہ صرف ادارہ کا بلکہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!