اساتذہ بھرتی کیلئے پروفیشنل ڈگری کو دوبارہ لازمی کرنے پر غور۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تجویز سے اتفاق کر لیا، بھرتی کرائی میر یا تبدیلی کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کا عندیہ۔
پی ٹی آئی حکومت نے 2013 میں پروفیشنل ڈگری ختم کر کے ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے بھرتی پالیسی لاگو کی تھی۔
تعیناتی کے بعد تربیت ضروری قرار دی تھی، محکمہ تعلیم نے پی ٹی سی اور سی ٹی سمیت دیگر پروفیشنل ڈگریوں بارے فیصلے کی نفی کردی کر دی۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ کی بھرتی کا کیر یا ٹیریا تبدیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پروفیشنل ڈگری کو دوبارہ لازمی قرار دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے 2013 ء میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کرتے ہوئے ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی تھیں، اس سے قبل پرائمری سکول ٹیچر کیلئے پی ٹی سی سی ٹی ٹیچر کیلئے سی ٹی کی پروفیشنل ٹریننگ اور بی ایڈ ایم ایڈ کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی ہوتے تھے پی ٹی آئی حکومت نے ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا اور پالیسی دی کہ بھرتی کے بعد انہیں پروفیشنل تربیت دی جائے گی تاہم تعیناتی کے بعد اسا تذہ کی کثیر تعداد پروفیشنل تربیت میں دلچسپی ظاہر کرتی تھی، اساتذہ کی بھرتی اب بھی اس پالیسی کے تحت ہو رہی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے پی ٹی سی اور سی ٹی کے حامل تربیت یافتہ اساتذہ کو بھرتی کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے تاہم محکم تعلیم کے حکام نے اس حوالے سے تا حال کسی بھی عملی اقدام کی نفی کی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!