ایبٹ آباد‘کمرے میں گیس بھرجانے سے داداپوتا جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود فوارہ چوک کنج قدیم میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے سے دادا پوتا جاں بحق۔ نعشیں ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل جہاں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں،اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی فوارہ چوک کنج قدیم کا رہائشی صادق ولد عبد اللہ عمر 70 سال اپنے 21سالہ بوتے نعمان ولد محمد پرویز?عمر 21 سال بارش کے دوران سردی کے باعث اپنے کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سوئے ہوئے تھے کہ اچانک رات گئے پریشر کم ہونے کے باعث گیس کا ہیٹر بند ہوگیا اور گیس لیک ہونے کی وجہ سے کمرے میں بھر گئی۔

جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے دونوں دادا پوتا جاں بحق ہوگئے جب صبح لواحقین کی جانب سے دونوں کو اٹھانے کی کوشش کی گئی تو وہ نہ جاگے جس پر کمرے کا دروازہ توڑ کر کھولا گیا تو دونوں مردہ حالت میں کمرے میں موجود پائے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سمیت ایس ایچ او تھانہ کینٹ طائر سلیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جاں بحق ہونے والا سامان ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد پولیس چوکی کے اہلکار طارق کا بھانجا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران گیس لوڈشیڈنگ اور گیس کم پریشر کے باعث سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں روزنامہ جیو ہزارہ ٹیم کی عوام سے اپیل ہے کہ خدارا رات کو سوتے وقت گیس ہیٹر بند کر کے سوئیں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!