ایبٹ آباد‘جائیداد کے تنازعہ پرتصادم۔ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) تھانہ ڈونگاگلی کی حدود کنڈلہ کے مقام پر جائیداد تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقل ڈونگاگلی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ملاچھ کے رہائشی سردار سلیم نامی شخص کا سردار فیاض،سردار مسکین اور اویس نامی شخص کے ساتھ جائیداد تنازعہ چلا آ رہا تھا زرائع کے مطابق سردار مسکین نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس جگہ پر تعمیراتی کام شروع کر رکھا تھا جبکہ سردار سلیم نے اس جگہ پر تعمیراتی کام پر عدالت سے سٹے لے رکھا تھا جس پر گزشتہ روز سردار سلیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سٹے آڈر لے کر کام بند کروانے گیا تو وہاں موجود سردار مسکین، سردار فیاض اور اویس سے انکی معمولی تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

اسی دوران سردار مسکین، سردار فیاض اور اویس پر فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں ٹانگ میں گولی لگنے سے افضل نامی شخص شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ڈونگاگلی علی خان جدون نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو قبضے میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تین ملزمان سردار مسکین، سردار فیاض اور اویس کے خلاف زیر دفعہ 324/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!