ڈکیتی کے دوران اندھادھند فائرنگ۔ خاتون قتل۔ شوہرشدیدزخمی۔کیبل مرمت کرنیوالانوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد حویلیاں، تھانہ ناڑہ کی حدود گاؤں دیوال منال میں رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈکیتوں نے مذاحمت پر گھر کے مالک محمد زمان اور اس کی بیوی پر فائر کھول دئیے جس کے نتیجہ میں خاتون زوجہ محمد زمان موقع پر جانبحق ہوں گئیں جبکہ گھر کا مالک محمد زمان شدید زخمی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ناڑہ فضل الرحمان بمہ نفری موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیا جبکہ مقتولہ کو پوسمارٹم کے حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں لایا گیا جہاں ابتدائی پوسمارٹم کے بعد میت ورثاء کو دے کر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

کیبل مرمت کرنیوالانوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد مانسہرہ روڈ کیبل ٹھیک کرتے ہوئے نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جسے ان کے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ایبٹ آباد احمد علی ولد مقرب خان پی سی ہوٹل ایبٹ آباد کے قریب کھمبے پر کیبل ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا متوفی کو ان کے آبائی گاوُں بانڈی ڈھونڈاں ریاں دا میرا موہری میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!