پنڈی اڈہ کے عقب فحاشی اڈہ پر چھاپہ۔ نائیکہ سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چھ افراد گرفتار۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی ہری پور پولیس کی کاروائی۔پنڈی اڈہ کے عقب فحاشی اڈہ پر چھاپہ۔ نائیکہ سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چھ افراد گرفتار۔عوامی شکایت پر دوران سرچ آپریشن ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں پنڈی اڈہ کے عقب مکان میں چلنے والا فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ۔ دوران چھاپہ زنی نائیکہ مسماۃ (ح) زوجہ اشفاق سکنہ حال پنڈی اڈہ سمیت غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث 06 افراد جن میں 03 خواتین مسماۃ (م) زوجہ ارشد سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد حال پانڈک، مسماۃ (ش) زوجہ محمد نواز سکنہ محلہ افضل آباد، مسماۃ (آ) زوجہ محمد عادل سکنہ تلوکر ٹاؤن اور 03 مرد نیاز احمد ولد حیات محمد سکنہ ہری پور، عادل شہزاد ولد محمد اسلم سکنہ سنٹرل جیل محلہ روشن آباد اور کامران شاہ ولد معروف شاہ سکنہ شاہ محمد کو گرفتار کرکے زیر دفعات 371A-B/34 مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!