ایبٹ آباد پولیس سوئی رہی: ایبٹ آباد کے کارلفٹروں کا گروہ ڈی پی او مانسہرہ نے گرفتار کرلیا۔کروڑوں کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او مانسہرہ پورے ہزارہ میں چھا گئے۔مانسہرہ پولیس کی بڑی کارواء بین الصوباء کارلفٹر گروہ کے 4 کارندے گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ سجاد خان نے تھانہ سٹی میں مانسہرہ پولیس کے مختلف تھانہ جات اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیئے گئے 4 رکنی کارلفٹر گروہ اوران سے کروڑوں روپے مالیت کی برآمد شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے بارے میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں ضلع مانسہرہ کے تمام پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی انکے علاوہ برآمد ہونیوالی گاڑیوں /موٹرسائیکلوں کے مالکان نے بھی شرکت کی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کارلفٹنگ کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان جنہوں نے ضلع مانسہرہ کے مختلف تھانوں کی حدود سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں اورموٹرسائیکل چوری کر کے نہ صرف ان کے مالکان کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا بلکہ امن پسند شہریوں کو عدم تحفظ کے خوف میں مبتلا کیا۔ ایسی صورت حال میں مانسہرہ پولیس نے اپنی ذمہ داریوں کا بطریق احسن سر انجام دیتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت کر کے اپنے تمام تر ذرائع بروئے کار لا کر اپنی فنی اور تکنیکی مہارت کے بل بوتے پر قلیل عرصہ میں کار /موٹرسائیکل چوری کرنے والے کار لفٹروں کو ٹریس کر کے نہ صرف ان کو گرفتا ر کیا بلکہ ان کی نشاندہی و قبضہ سے ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکل جن میں جی ایل آئی گاڑیاں، مہران موٹرکار، وی ایکس آراور سوزوکی ٹریلے شامل ہیں برآمد کی۔

گرفتار شدہ گروہ میں مظہر ولد سرور سکنہ کاکول ایبٹ آباد، حاجی رمضان ولد نزیر احمد سکنہ میرپور ایبٹ آباد، فضل الرحمن ولد سون میاں سکنہ بٹ دریاں مانسہرہ اور کاشف ولد علی اصغر سکنہ اوگرہ مانسہرہ شامل ہیں۔ڈی پی او مانسرہ نے برآمد شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل جن کے قانونی تقاضے پورے ہوچکے تھے انکی چابیاں مالکان کے حوالے کی جنھوں نے ڈی پی او مانسہرہ اور مانسہرہ پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی کہ وہ انہوں نے انکی چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد کرکے اتنے اچھے انداز سے دوبارہ انکے حوالے کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!