گورنمنٹ گرلزکالج لودھی آباد جانوروں کے باڑے میں تبدیل۔

ایبٹ آباد:گورنمنٹ گرلز قلندر آباد(کالج لودھی آباد) کی پرنسپل کی نا اہلی یا ملی بھگت،کلاس فور ملازمین کی اخپل بادشاہی،اپنے پالتو جانور گھر سے کالج میں لے جانوروں کے چارہ کی خاطر،پودوں اور درختوں سمیت پھلدار قیمتی درختوں کی تباہی، کالج کی عمارت کو جانوروں کے باڑے میں تبدیل کر دیا تاہم کالج انتظامیہ کلاس فور ملازمین کے آگے بے بس ہو گء اور کالج کی عمارت کو تباہی کی طرف دھکیلنے لگے اس ضمن میں باوثوق زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج لودھی آباد کی انتظامیہ کی ملی بھگت یا نا اہلی کی وجہ سے کلاس فور ملازمین نے کالج کے انتظامی امور کو سنبھال لیا اور کالج جانوروں کے باڑے میں تبدیل کر دیا.اپنے گھریلو پالتو جانور جن میں بھینسیں،گائے،بکریاں اپنے گھروں سے کھول کر کالج منتقل کر دی ہیں اور انکے چارے کی غرض سے کالج کی تزئین وآرائش کی خاطر لگے پودے اور پھلدار درخت تباہ کر دیے اور انکی ٹہنیاں و تنے توڑ کر مویشیوں کے آگے ڈال دیا،جانوروں کے فضلے سے کالج میں بدبو و تعفن پھیل چکا مگر کئی دنوں سے جاری اس غیر قانونی کام پر پرنسپل کالج خواب خرگوش سے بیدار نہ ہو سکی جس پر اہلیان علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ھے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر سختی سے نوٹس لے کر کالج کی تباہی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!