ایبٹ آباد:علی ٹاؤن، شیلی ویلی، مقدس ٹاؤن، نواز ٹاؤن، ایس کے بی ڈویلپرز اور عبداللہ ٹاؤن کے نام سے چھ غیر قانونی سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے الماس خان، ایس ڈی ایف او امان اللہ خان، حلقہ پٹواری، ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے میرپور مہتاب عباسی روڈ موضع بلڈھیری اور طہراہنہ میں علی ٹاؤن، شیلی ویلی، مقدس ٹاؤن، نواز ٹاؤن، ایس کے بی ڈویلپرز اور عبداللہ ٹاؤن کے نام سے چھ غیر قانونی سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا۔ ان سب سوسائٹیز کے تمام دفاتر کو بھی سیل دیا گیا۔

سوسائٹیز مالکان نے متعلقہ اداروں سے کسی قسم کی این او سی نہیں لی اور غیر قانونی پہاڑوں کی کٹائی اور درختوں کی کٹائی کی جا رہی تھی جس پر ان تمام سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا۔شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کے ان سوسائٹیز میں کسی قسم کی بھی خریدوفروخت کرنے سے گریز کریں۔یہ تمام سوسائٹیز غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!