تعمیروطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میں داخلوں کا اعلان۔ طلباء و طالبات کیلئے چارکروڑ اسی لاکھ کے سکالرشپس کا اعلان۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے داخلہ سال 2022-23کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ذہین طلباء وطالبات کے لئے 4کروڑ 80لاکھ روپے اسکالرشپس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پلے گروپ سے جماعت نہم تک تما م کلاسز کی طلباء و طالبات کیلئے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق بروز ہفتہ 5فروری 2022کو لیا جائے گا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق مونٹیسوری، پرائمری، مڈل اور سکینڈری جماعتوں میں ڈے سکالرز اور بورڈرز طلباء و طالبات کو داخلے دئیے جا رہے ہیں۔وظیفہ /اسکالر شپ پروگرام 2022-23کے تحت ہونہار طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے پرکشش اسکالرشپ پروگرام دئیے جارہے ہیں۔جماعت اول کے لئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت دوئم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت سوئم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت چہارم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت پنجم کے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت ششم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت ہفتم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت ہشتم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت نہم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے120نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس ایک لاکھ روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔داخلہ ٹیسٹ: جماعت پلے سے لے کر جماعت نہم تک تما م کلاسز کی طلباء و طالبات کیلئے ٹیسٹ ہمارے شیڈول کے مطابق بروز ہفتہ 5فروری 2022کو لیا جائے گا۔اس حوالہ سے تعمیر وطن کے ڈائریکٹر جنرل ملک محسن سعید اورپرنسپل ملک احسن سعید نے بتایا کہ داخلے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔طلباء وطالبات داخلوں کے حوالہ سے کسی قسم کی سفارش کی زحمت نہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!