پاک آسٹریا یونیورسٹی اورہریپورچیمبر آف کامرس کے مابین کارخانوں کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا۔

ہری پور: پاک آسٹریا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین کارخانوں کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کارخانہ مالکان کو سستے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی. اس سے پہلے صنعتکاروں یہ سہولت میسر نہیں تھی اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے صنعتوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا. لیبارٹری ک قیام سے نہ صرف ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہوگی بلکہ اس کے ساتھ سرٹیفیکیشن کی سہولت موجود ہو گی۔

جبکہ افرادی قوت میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ بروزجمعرات اس حوالے سے حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن ہری پور کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے نمائندوں سمیت ہزارہ یونیورسٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ معاہدے پر پاک آسٹریا یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نصیر علی خان اور ہریپور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر جناب سفیر اختر نے یاداشت پر دستخط کیے، جبکہ دوسرا معاہدہ حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن و ھزارہ یونیورسٹی کے مابین طے پایا جس پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل احمد اور حطار انڈسٹریلیسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عاشق اعوان نے یاداشت پر دستخط کیے۔ اس ضمن میں متفقہ طور پر طے پایا کہ ہر دو ادارے ہری پور کے کارخانوں کو سہولیات کی فراہمی میں موثر کردار ادا کریں گے اور اس ضمن میں تربیت یافتہ کارکنوں کو آگے لایا جائے گا تاکہ انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ تقریب میں پاک آسٹریا یونیورسٹی اور ہری پور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے یقین ظاہر کیا کہ مذکورہ معاہدے کے صنعت کے فروغ پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے.

سیکرٹری ہایر ایجوکیشن حسن محمود نیاس معاہدے کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی تعاون کا یقین دلایا۔اس موقعہ پر دونوں یونیورسٹیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ صوبائی مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالکریم، ملک محمد عاشق اعوان چیرمین حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن، حاجی محمد عطاء الرحمن سینئر نائب چیئرمین حطار انڈسٹریل ایسوسییشن اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!