ساٹھ لاکھ کا بوگس چیک۔ حنیف قریشی ایک مرتبہ پھر بڑے گھرپہنچ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ساٹھ لاکھ کا بوگس چیک۔ حنیف قریشی ایک مرتبہ پھر بڑے گھرپہنچ گئے۔ ا س ضمن میں شوکت علی ولد علی مردان سکنہ کاغان کالونی، ایبٹ آباد نے تھانہ میرپور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ حنیف قریشی ولد ظفرخان سکنہ بٹنگی،ایبٹ آباد نے زمین کی خریداری کیلئے ساٹھ لاکھ روپے کی رقم ایڈوائس وصول کی۔ حنیف قریشی نے زمین نہ دی اور رقم ہڑپ کرگیا۔ بعد میں جرگے کے دوران حنیف قریشی نے ساٹھ لاکھ رپے کی ادائیگی کیلئے الائیڈ بنک کا چیک دیا۔ جوکہ مقررہ تاریخ کو کیش نہ ہوسکا۔ رابطہ کرنے پر حنیف قریشی ٹال مٹول کرتا رہا۔ شوکت علی کی رپورٹ پر تھانہ میرپور نے چھان بین کے بعد حنیف قریشی کیخلاف علت نمبر: 845، زیردفعہ 489Fپی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!