ایس ایچ او نواں شہر نے نے دو ملزمان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ ْباد سجاد خان کی ہدایات پر، ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری۔ایس ایچ او نواں شہر نے نے 2 نفر ملزمان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا، مقدمہ علت نمبر 618 جرم 9Dcnsa ریکوری 1283 گرام ہیروئن میں ملزم غلام ولد یوسف سکنہ نواں شہر کو گرفتار کر لیا گیا،جب کہ مقدمہ 619 جرم 9dcnsa / 17c cnsa برآمدگی 3490 گرام چرس ملزم شیراز بیگ ولد سرور خان کو گرفتار کر لیا جب کہ شریک ملزم ضیائرحمن ولد چن زیب خان کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔ انڈر گراؤنڈ سفید پوش بن کر دھندہ کرنے والوں کے خلاف بھی مزید تفتیش جاری ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان نے نواں شہر پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے، جملہ ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں، کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ہیں،ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر، ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف نارکاٹکس ایرڈیکشن ٹیم،(NET) کی کاروائیاں جاری، نواں شہر کی حدود میں نارکاٹکس ایرڈیکشن ٹیم کی مقامی پولیس کے ہمراہ، بڑی کاروائی،کیری بولان میں شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی،، ملزم گاڑی اور 301 بوتل شراب سمیت گرفتار، مقدمہ درج، اوگی کا رہائشی حبیب اللہ ولد نظر خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، تفتیش جاری

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان نے نواں شہر پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے، جملہ ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں،کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری دیں ہیں، جبکہ عوام کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، دیگر جرائم پیشہ عناصر کا سوشل بائیکاٹ جائے تاکہ ضلع کو منشیات سے پاک اور امن کا گہوارہ بنایا جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!