بکریاں صحن میں گھسنے پر سابق یوتھ کونسلر اویس خان نے حاجی ثاقب میرگولیاں مارشدیدزخمی کردیا۔

قلندرآباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ مانگل کی حدود بانڈہ پیر خان میں بکریاں صحن میں گھسنے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے شدید ذخمی کر دیا،ملزم بھاگنے میں کامیاب،تھانہ مانگل کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق تھانہ مانگل کی حدودبانڈہ پیر خان میں کالا خان نامی شخص کے صحن میں پھولدا ر پودے لگے ہوئے تھے۔جسے ثاقب میرنامی شخص کی بکریوں نے ڈیڈی میں گھس کر پودے کھا لئے۔جس پراقبال خان کے بیٹے سابق یوتھ کونسلر اویس خان نے گالیاں دیناشروع کر دیں۔ جس پر حاجی ثاقب میرنے منع کیا مگر یوتھ کونسلراویس خان نے غصے میں پستول نکال کر ثاقب میرکی ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچایا،تھانہ مانگل کے نفری موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ مانگل شہزاد خان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کی تلاش میں چھاپوں کا سلسہ شروع کر دیا اور جلد ہی ملزم سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!