شیروان میں ہم قدم ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کی رنگارنگ تقریب۔

تناول(جہانگیر شاہ)شیروان ایبٹ ہل پر جشن آزادی کی رنگا رنگ پرقار تقریب میں تشریف آوری پر ایم این اے صوبائی وزیر خوراک ٹی ایم او لوئر تناول سابق ضلعی نائب ناظم نائب چیئر واپڈا ہائڈرویونین یونین مقامی سیاسی قیادت اور اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمقدم ویلفیئر سوسائٹی۔

14 اگست پر شیروان ایبٹ ہل پر ہمقدم سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی رنگا رنگ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چشن آزادی ریلی علاقائی ثقافتی پروگرام ملی نغمے رسہ کشی ٹیبلو اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی تھے۔ دیگر مہمانوں میں ٹی ایم او لوئر تناول مرتضی شاہ واپڈا ہائیڈرویونین کے چیئرمین جمیل احمد تنولی حاجی علی حیدر خان کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران کے علاوہ اہلیان تناول نے کثیر تعدار میں شرکت کی۔

ہمقدم سوسائٹی کی جانب سے ایبٹ ہل جشن آزادی پروگرام میں بھرپور شرکت پر ایم این اے صوبائی وزیر خوراک دیگر محکموں افسران مقامی سیاسی قیادت کے علاوہ اہلیان تناول کا شکریہ ادا کیا ایس ایچ او شیروان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!