ایبٹ آباد‘پریشرککردھماکے سے پھٹ گیا۔ خاتون جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود ہاڑی (بٹنگی دی مُہری) گھر میں پریشر کُکر پھٹنے سے ایک خاتون بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔جمعرات کے روز ایبٹ آباد شہر کے نواحی علاقے بٹنگی دی مہری میں اچانک پریشر ککر پھٹنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد مذکورہ خاتون کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا تاہم بری طرح جھلس جانے کے باعث مذکورہ خاتون جاں بحق ہو گئی ضروری قانونی کاروائی کے بعد خاتون کی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!