ڈی پی او یاسرآفریدی کے حکم پرمنشیات فروشوں کیخلاف تگڑی کارروائیاں۔35کلوچرس607گرام آئس برآمد۔

ایبٹ آباد پولیس کی رواں ماہ کے دوران منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائی 35 کلو گرام چرس، ساڑھے 03 کلو گرام ہیروئن، 607 گرام آئس، 160 بوتل شراب برآمد جبکہ مختلف سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب 10 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس ترجمانکے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایت پرضلع پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے رواں ماہ کے پہلے 15 دنوں کی پراگرس رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس نے35 کلو گرام چرس، ساڑھے 03 کلو گرام ہیروئن، 607 گرام آئس، 160 بوتل شراب برآمد کی جبکہ مختلف سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب 10 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے 15کلو 696 گرام چرس، 01 کلو 315 گرام ہیروئن، 317 گرام آئس، 160 بوتل شراب کی برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے رواں ماہ کے دوران 02 کلو 505 گرام چرس، 411 گرام ہیروئن کی برآمدگی عمل میں لائی جبکہ 01 اشتہاری مجرم بھی گرفتار کیا۔

تھانہ شیروان پولیس نے رواں ماہ کے دوران 01 کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ میرپور پولیس نے 03 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 06 کلو 411 گرام چرس، 01 کلو ہیروئن اور 15 گرام آئس برآمد کی۔

تھانہ نواں شہر پولیس نے 01 اشتہاری مجرم کے علاوہ 04 کلو 235 گرام چرس، 330 گرام ہیروئن اور 251 گرام آئس کی برآمدگی عمل میں لائی، رواں ماہ کے دوران حویلیاں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کاروائیوں کے دوران 04 کلو 107 گرام چرس، اور 24 گرام آئس برآمد کی، تھانہ ناڑہ پولیس نے 03 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ لورہ پولیس نے 235 گرام چرس اور ڈونگاگلی پولیس نے رواں ماہ کے پہلے پندرہ دنوں کے دوران 02 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!