ایبٹ آباد:معمولی توں تکرار پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) معمولی توں تکرار گالی گلوچ پر سگے بھائی نے ذہنی توازن خراب بھائی کو گولیوں سے پھلنی کر دیا تھانہ کینٹ پولیس نے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی مقتول بھائی کا ذہنی توازن خراب تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنے بھائی کو گالیاں دیں تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ جیڑیاں کو نکیاں میں بھائی نے ذہنی معذور بھائی پر گولیاں چلا دیں مقتول عمیر ولد صفدر کا ذہنی توازن درست نہ تھا جس پر گزشتہ روز اس نے اپنے سگے بھائی کو معمولی تکرار پر گالی گلوچ کی جس نے طیش میں آکر اپنے سگے بھائی پر فائرنگ کردی جس سے عمیر موقع پر جاں بحق ہو گیا واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بعد ازاں ملزم عزیر ولد صفدر نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!