چیئرمین تحصیل حویلیاں الیکشن: مسلم لیگی امیدوار سردار ارسل پرویز خطرے میں۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ)چیئرمین تحصیل حویلیاں الیکشن: مسلم لیگی امیدوار سردار ارسل پرویز خطرے میں۔آزاداور پی ٹی آئی کے امیدوار میں سے کسی ایک کی کامیابی کے قوی امکانات۔ ذرائع کے مطابق سال 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل حویلیاں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے سردار ارسل پرویز نے انتہائی خاموشی کیساتھ الیکشن کمپین کی اور اچانک سیٹ جیت کر منظر عام پر آ گئے۔ تاہم اکتیس مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں موصوف دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ چیئرمین تحصیل حویلیاں کیلئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نبیل عباسی بھی سرگرم عمل تھے۔ الیکشن سے قبل عوام کی یہ رائے تھی کہ نبیل عباسی چاہے جتنا بھی زور لگالیں۔ آخر کار مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ سردار ارسل پرویز کو ہی ملے گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔ سردار مہتاب نے چیئرمین تحصیل حویلیاں کیلئے سردار ارسل پرویز کو نامزد کردیا۔

تحصیل حویلیاں کی موجودہ سیاسی صورتحال سال 2015ء کے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے۔مسلم لیگی امیدوار سردار ارسل پرویز کے مقابلے میں کڑلال برادری کے دو تگڑے امیدوار سردار شمریز آزاد جبکہ سردار تیمور خان جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ جبکہ سابق صوبائی وزیر منصف خان جدون مرحوم کے فرزند عاطف منصف خان بھی آزاد حیثیت سے اس الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق ممبر ضلع کونسل اسلم زر خان جدون کو میدان میں اتار دیاگیاہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار سردار ارسل پرویز کی سیٹ انتہائی خطرے میں ہے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق تحصیل حویلیاں کا چیئرمین آزاد امیدوار یا پھر پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار بنے گا۔ ووٹوں کی تقسیم کے باعث مسلم لیگی امیدوار سردار ارسل پرویز کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!