ایبٹ آباد: رشتہ تنازعہ پر فائرنگ تین خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی۔

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود سنگلی میرا رشتہ تنازعہ پر فائرنگ تین خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ایک کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا مقدمہ درج ملزمان اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بانڈی سنگلی میرا کے رہائشی دو خاندانوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے گھریلوں رشتہ تنازعہ پر ناراضگی چلی آ رہی تھی جو گزشتہ روز شدت اختیار کر گئی اور دونوں گروپوں کے درمیان ایک بار پھر طلاق کو لے کر معمولی تلخ کلامی ہوئی جو خون ریز لڑائی میں تبدیل ہو گئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر بارہ بور ریپیٹر سے فائرنگ شروع کردی۔

جس کے نتیجے میں ایک گروپ کی طرف سے تین خواتین نادیہ زوجہ سجاد،عاہزہ بی بی دختر ستار،نصرت زوجہ جمیل سمیت دس افراد جنمیں سجاد ولد سیدالرحمن،عبدالستار ولد سید الرحمن،اعجاز ولد خلیل الرحمن عابد سلمان اشتیاق الذوالفقار ذوالفقار ولد سید الرحمان سلیمان ولد علی زمان شامل ہیں زخمی ہو گئے اسی طرح دوسرے گروپ سے جانب سے بھی متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں اطراف سے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا، بگنوتر پولیس نے دونوں اطراف سے ارشاد ولد غلام سرور امتیاز ولد غلام سرور الطاف ولد غلام سرور،عمر ولد غلام سرور،خرم ولد غلام سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے دونوں اطراف سے مقدمات درج کر لیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!