رشوت خوری۔ فرائض میں غفلت:چوکی انچارج سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کردیاگیا۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)رشوت خوری اختیارات کا ناجائز استعمال فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی پی او نے چوکی شاہ مقصود کے انچارج منیر حیات سمیت 8پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کردیاچوکی انچارج شاہ مقصود کی مزید دوانکوائری رپورٹ آنے پر ملازمت سے برطرفی کا امکان اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور نے رشوت خوری وردی کا شہریوں سے ناجائز استعمال کرنے اور محکمانہ غفلت برتنے پر دو اے ایس آئی جن میں بدنام زمانہ پولیس چوکی انچارج شاہ مقصود منیر حیات اے ایس آئی طارق عظیم سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو سزا کے طور پر ضلع ہری پور سے ضلع بدر کرکے تورغر اور کوہستان بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں میں شیراز کو لوہر کوہستان مقصود کو بٹگرام ڈی ایس پی کا گن مین بابر کوبٹگرام شمریز اور پیرس خان کو اپر کوہستان بھیج دیا گیا ہے زرائع کے مطابق ان کے خلاف عوامی شکایات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور نے اپنے طور پر خفیہ انکوائری کروارکھی تھی جس میں شہریوں سے رشوت لینے وردی کا ناجائز استعمال سمیت محکمانہ غفلت بھی شامل تھی انکوائری رپورٹ مثبت آنے پر ان کے خلاف کروائی عمل میں لائی گی ہے جبکہ زرائع نے بتایا ہے چوکی انچارج شاہ مقصود منیر حیات کے خلاف مزید دو خفیہ انکوائری جن میں ایک آئی جی خیبر پختوانخواہ دوسری حساس اداروں کی رپورٹ آنے پرقوی امکان ہے کہ ملازمت سے ہی برطرف کردیا جائے گا۔

ڈی پی او ہری پور کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے کوئی قانون سے تجاوز کرنے کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا پولیس شہریوں کے مال وجان کے تحفظ کی زمہ دار ہے کوئی بھی پولیس اہلکار افسر شہریوں کو بلاوجہ حراساں کرے گا اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگاجماعت اسلامی کے معروف رہنما سابق ناظم عمران خان علی زئی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کہا ہے کہ اعلی پولیس افسر کی جانب سے کرپٹ اہلکارں کے خلاف بروقت ایکشن لینا محکمہ پولیس کے لیے مثالی اقدام ہے جس سے پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلے کم ہوں گیں فرض شناس ڈی پی او سید اشفاق انورکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں مزید بھی ایسے اقدامات شہر اور شہریوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گیں ڈی پی او سید اشفاق انور کی تعیناتی کے بعد شہرکے امن وامان میں بہتری واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!