الیاسی مسجد کے قریب پہاڑی پر نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)قتل یا خودکشی تھانہ نواں شہر کی حدود الیاسی ٹاپ سے مانگل کے رہائشی نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد نواں شہر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پورسماٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز مقامی افراد کی جانب سے نواں شہر پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ الیاسی ٹاپ پر نامعلوم شخص کی پھندہ لگی نعش پڑھی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ نواں شہر ملک عامر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پھندہ لگی لاش کو قبضے میں لے کر چھان بین کے بعد مقتول کی شناخت شہریار ولد طارق ساکنہ مانگل کے نام سے ہوئی نعش پورسماٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دی گئی جہاں پورسماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی نام شہر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی بچوں کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!