انتہائی مطلوب 135 دہشتگروں کی فہرست تیار: سروں کی قیمت مقرر۔

بیرون کی قیمت مقررا دہشتگردوں کے سروں کی قیمت تین لاکھ سے دس کروڑ تک رکھی گئی ہے سی ٹی ڈی نے تصاویر بھی جاری کر دیں۔
مطلوب دو دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، بیشتر ڈی آئی خان کے ہیں، شہریوں سے مدد کی اپیل
پشاور(وائس آف ہزارہ) محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختو نخوا نے انتہائی مطلوب 135 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرتے ہوئے فہرست جاری کر دی جبکہ شہریوں سے بھی مدد کی اپیل اور اطلاع دینے والوں کے نام کو صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے حکام کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 135 دہشت گردی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں جن کے سروں کی قیمت 3 لاکھ روپے سے 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے مطلوب دہشتگر دجلال الدین، محمد آصف خان، آصف صدیقی محمد فیاض، انعام قاری، الطاف حسین، محمد رضوان، شہکار دن بھٹی، واجد خان، نیاز محمد، نقاب خان، کلیم خان، زارف سعید، یا سر الیاس محمد کاشف کے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اسی طرح دہشت گرد حمزہ علی، عالم زیب، مفتی سجاد، عزیز الرحمان عمران سطار کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے، دہشت گرد ماجد زبیر محمد زمضان کامران، محمد سبحان، رحمت اللہ خان فضل علیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے، محمد صادق 20لاکھ محمد آصف صدیق 30 لاکھ حمزہ علی 50لاکھ، مولانا خالد 50لاکھ محمد یوسف 50لاکھ، محمد عمران کے سر کی قیمت 5 کروڑ جبکہ عزیز الرحمان کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری فہرست میں 135 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں، مجموعی طور پر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50 کروڑ روپے سے زیادہ رکھی گئی ہے، فہرست میں شامل دو دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے جبکہ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!