ایبٹ آباد کے گورنمنٹ سکولوں میں سیکنڈ شفٹ میں کام کرنے والے ٹیچرز کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے گورنمنٹ سکولوں میں سیکنڈ شفٹ میں کام کرنے والے ٹیچرز کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں سرکاری سکولوں میں بھرتی ہونے والے ٹیچرز اور دیگر سٹاف چار ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہیں نہیں جاری کی جا سکیں۔ اکثریت کے ساتھ ان سکینڈ شفٹ میں بھرتی ہونے والے بیروزگار پڑھے لکھے نوجوان شامل ہیں ان لوگوں نے کہا ہم نے یہ جاب اس لیے شروع کی ہے کہ ہم بے روزگار تھے اور گھریلو حالات کی بناء پر ہم نے یہ فکس تنخواہ والی جاب شروع کی ہے لیکن ہمیں گزشتہ چار ماہ گزر چکے ہیں ڈیوٹی کرتے ہوئے لیکن ابھی تک ہمیں کوئی تنخواہ نہیں ملی انھوں اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ہماری گزشتہ چار ماہ کی ادائیگی کی جائے تاکہ ہم اپنے گھروں کے نظام چلانے کے قابل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!