گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انیس افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص. 990مریض صحت یاب.

ایبٹ آباد:ضلع ایبٹ آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انیس افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور وائرس میں مبتلاء990مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے شہید ہونے والوں تعداد62ہو گئی ہے اور222افراد میں اب بھی کرونا وائرس پایا جا رہا ہے ضلع ایبٹ آباد میں اب تک5700 کے قریب افراد کے کروانا وائرس کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے3930کے قریب ٹیسٹ نگیٹو آئے ہیں جبکہ1271 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں اور اس موزی وائرس سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 62افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے افراد کی تعداد اس سے دوگنی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے وائرس سے متاثرہ سات سو دو مریض ہسپتالوں اور گھروں میں صحت یاب ہو چکے ہیں او222افراد میں اب تک وائرس پایا جا رہا ہے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے بالخصوص مختلف مقامات پر سیاسی اجتماعات کا سلسلہ بدستور تیزی سے جاری ہے اسی طرح شادیوں کی تقریبات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بازاروں میں خریدار اور دوکاندار دونوں ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!