ہائی کور ٹ نے گاڑیوں سرکاری نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی لگادی۔

سرکاری پروفیشنل اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے منشیات کے مقدمے میں احکامات۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ نے گاڑیوں پر مختلف ڈیپارٹمنٹس پروفیشنل کی نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت کو ایسے نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری افسران حکومت کی جانب سے جاری کئی گئی نمبر پلیٹس استعمال کریں گے کیونکہ زیادہ تر کیسز مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منشیات کی سمگلنگ کے لئے ڈیپارٹمنٹ پروفیشنل پرائیوٹ نمبرز پلیٹ کی گاڑیاں استعمال ہوتی ہے عدالت نے حکومت کو ایسے نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے منشیات کے ایک کیس میں یہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری نمبر پلیٹ کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ پروفیشنل یا کوئی بھی پرائیویٹ نمبر پلیٹ گاڑیوں سے ہٹایا جائے منشیات کے کیسز میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ سمگلنگ میں سرکاری محکموں، اعلی افسران کی گاڑی یا پرائیویٹ نمبرز پلیٹ کی گاڑیاں استعمال ہوئی ہیں فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ 9 ستمبر کو بھی مردان میں پولیس نے گاڑی پکڑی جس کا نمبر پلیٹ ایک بار کے ممبر کے نام سے تھا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچنے کیلئے سمگر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لائرز جوڈیشری پولیس اور ایکسائز وغیرہ کے نمبر پلیٹ استعمال کرتے ہیں آفیشل ہوں یا پرائیویٹ تمام افسران وہی نمبر پلیٹ لگائے گے جو حکومت کی طرف سیالاٹ کئے گئے ہوں ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ فیصلے کی کاپی چیف سیکرٹری آئی جی پولیس سیکرٹری ایکسائز ڈائریکٹر پراسیکیوشن, رجسٹرار ہائیکورٹ اور سیکرٹری کے پی بار کونسل ارسال کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!