ہزارہ ریجن کے57 ہیڈ کانسٹیبلان کواسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دیدی گئی۔

ایبٹ آباد:ڈی آئی جی ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ہزارہ ریجن کے57 ہیڈ کانسٹیبلان کواسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہر صادق بلوچ، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد اشتیاق خان اور ڈی ایس پی لیگل ایبٹ آباد راشد خان شامل تھے۔ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے سامنے 93 پولیس ہیڈکانسٹیبلان پر مشتمل امیدواران کی فہرستیں پیش کی گئی جن میں سے محکمانہ شرائط و اہلیت کے حامل 57 ہیڈ کانسٹیبلان کو خالصتاً میر ٹ کی بنیاد پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے پولیس افسران ہزارہ ریجن میں پولیس کے مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے جن میں ضلع ہریپور سے4، ایبٹ آباد سے 7، ضلع مانسہرہ سے 9، ضلع بٹگرام سے3، ضلع لوئر کوہستان سے3، اپرکوہستان سے5، سی ٹی ڈی ہزارہ سے 10، ایلیٹ فورس ہزارہ سے 4، سپیشل برانچ سے 5، سکول آف انٹیلی جنس سے 1، PTS مانسہرہ سے 4 اور موٹر وے ہزارہ سے 2 ہیڈ کانسٹیبلان شامل ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی گئی،ترقی پانے والے تمام پولیس افسران کو پروموشن کے لئے اہل پایا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ترقی پانے والے پولیس افسران و انکے خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہو ں کہ ترقی پانے والے تمام پولیس افسران اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اچھے اندا ز سے استعمال کریں گئے او رلوگوں کی خدمت کا جذبہ ساتھ لے کر اپنے فرائض نبھائیں گئے،جرائم کی روک تھام اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کے لئے کوشاں رہیں گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!