سابق ناظمین امیدوار سٹی میئر مظہر خان جدون کے قافلے میں شامل۔ انتخابی مہم بھی شروع کردی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کی سیاست میں ہلچل درجنوں سابقہ ناظمین وتحصیل ممبران سے مظہر خان کی ملاقاتوں کا سلسلہ، شہر کی یونین کونسلز کے سابق ناظمین و نائب ناظمین سے آئندہ چند روز میں اہم ملاقاتوں کا امکان، تحصیل مظہر خان جدون کی مقبولیت میں اضافہ، شہر کے سابقہ ناظمین سمیت درجنوں مظہر خان جدون کے رابطے تیز، متعدد ناظمین کی جانب سے مکمل سپورٹ کا وعدہ، شوکت علی، ابرار صدیقی، خورشید محمد، یونس عباسی سمیت سردار شیر دل کی جانب سے تحصیل میئر کے امیدوار مظہر خان کی مکمل سپورٹ و حمایت کے لیے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، مظہر خان کے مشن شہر کے مسائل حل, شہر کی آمدن کا حصہ کم از کم اس شہر پر خرچ ہواور علاقہ تناول اور گلیات کی یونین کونسل کے بنیادی مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کر کے عوامی مشکلات کو کم سے کم کیا جائے، شہر میں تاجروں کے ساتھ مل کر رابطوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا عزم، دونوں تاجر گروپوں کے ساتھ مل کر تاجروں میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے، سینی ٹیشن ملازمین سمیت سرکاری ملازمین کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے سمیت وکلاء پارکنگ مسائل کے خاتمے کے لی عملی اقدامات اٹھانے، شہر کے ریڑھی بانوں اور تھڑے فرشوں کو ان کے لیے باعزت روزگار کے اصولی مؤقف سمیت سرکاری اداروں میں مقامی افرادی کی بھرتی کو یقینی بنانے جیسے منشور کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے مظہر خان کی شاندار اننگز سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!