خاتون کوزخمی کرنیوالے ملزمان عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ ڈونگاگلی کی حدود میں خاتون تشدد کیس کا ملزم گرفتار ایڈیشنل سیشن جج میڈم نصرت ناز نے خاتون تشدد کیس میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت خارج پولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا پولیس زرائع کے مطابق تقریبا 25 روز قبل مضروبہ مسماۃ ناہیدہ ساکنہ کنڈلہ پسالہ نتھیاگلی نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزمان زھید حفیظ پسران عبد الرشید ساکنان کنڈلہ ریالہ نے مجھ پر تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا ہے پولیس نے مضروبہ کو میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیجا میڈیکل رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف علت 203 زیر دفعات337Fvi/34 ppc کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا تھا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی تھی گزشتہ روز درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی پولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!