تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن‘پاکستان کے میٹرک2022کے شاندار نتائج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن‘پاکستان کے میٹرک2022کے شاندار نتائج۔ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری میٹرک کے نتائج کے مطابق تعمیر وطن نے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی اورتیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔نویں کلاس میں بھی تعمیر وطن نے ٹاپ کیا اوردوسری پوزیشن بھی حاصل کی۔نویں اوردسویں کلاس میں مجموعی طورپر 881طلباء وطالبات نے اے اوراے ون گریڈ حاصل کئے۔459طلباء وطالبات نے نویں کلاس جبکہ 422طلباء وطالبات نے دسویں کلاس میں اے ون اوراے گریڈ حاصل کئے۔84طلباء وطالبات نے نویں کلاس میں 500سے زائد نمبر جبکہ دسویں کلاس میں 119طلباء وطالبات نے 1000سے زائد نمبر حاصل کئے۔203طلباء وطالبات نے نویں اوردسویں کلاس میں 500سے اور1000سے زائد نمبر حاصل کئے۔ادارہ کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کے باعث والدین کا ادارہ کی انتظامیہ پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!