مشتاق غنی کی جانب سے ایبٹ آباد میں شروع کئے گئے مختلف منصو بے التواء کا شکار۔

شہر کے بازاروں کے فٹ پاتھوں اور بازاروں میں کھدائی کر کے انہیں کھنڈرات بنانے کے بعد اسی طرح چھوڑ دیا گیا
شملہ پہاڑی میں ایک پارک کی موجودگی میں اس کے ساتھ ہی دوسرا پارک بنا کر فنڈ ضائع کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سابق سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے خیبر پختو نخواسٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد میں شروع کیے گئے مختلف منصوبے التواء کا شکار ہو گئے۔ایبٹ آباد شہر کے بازاروں کے فٹ پاتھوں اور بازاروں میں کھدائی کر کے انہیں کھنڈرات بنانے کے بعد اسی طرح چھوڑ دیا گیا بازاروں میں ایک ہی سائز کے سائن بورڈ فٹ پاتھ اور تمام یوٹیلیٹی لائنیں انڈر گراؤنڈ کرنے کا منصوبہ غائب ہی ہو گیا۔پرا جیکٹ کے تحت آئے قرضے کے پیسے جو کہ ایبٹ آباد کے شہریوں نے واپس کرنے ہیں۔ان سے شملہ پہاڑی میں ایک پارک کی موجودگی میں اس کے ساتھ ہی دوسراپارک بنا کر ضائع کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔ پراجیکٹ متعلقہ محکموں کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لے رہا۔جس کی وجہ سے واسا حکام نے پراجیکٹ کے منصوبوں کے بلوں پر دستخط کرنے سے بھی انکار کر دیا ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے ایبٹ آباد شہر کی امپرومنٹ کیلئے اربوں روپے کا فنڈ قرضے کی صورت میں دیا ہے جس سے ایبٹ آباد شہر میں سالڈ ویسٹ پلانٹ کیلئے دھوڑ میں جگہ لینے ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیرایبٹ آباد شہر کے بازاروں میں ایک ہی سائز کے سائن بورڈ فٹ پاتھ اور یوٹیلیٹی لائنیں انڈر گراؤنڈ کرنے سمیت دیگر منصوبے شامل تھے۔پراجیکٹ حکام نے ایبٹ آباد شہر کے بازاروں کو کھنڈرات بنا کر چھوڑ دیا اور اس کے بعد غائب ہو گئے جس پر تاجر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ہیں واسا حکام نے پراجیکٹ انتظامیہ کو ایبٹ آباد شہر میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے امپورٹڈ سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کی تجویز دی تھی جبکہ پراجیکٹ کے تحت شملہ بل پر بڑا پارک موجود ہونے کے باوجود اس کے ساتھ نیا پارک بنا کر پیسہ ضائع کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت تمام منصوبوں کو التواء کا شکار کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پراجیکٹ انتظامیہ اور واسا حکام کے درمیان بھی اختلافات پائے جاتے ہیں واسا حکام نے پراجیکٹ کے چیکوں پر دستخط کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!