میرپور پولیس سوئی رہی۔ مورکلاں میں تیس سے زائد دوکانوں کو لوٹ لیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مانگل پولیس سوئی رہی۔ مورکلاں میں تیس سے زائد دوکانوں کو لوٹ لیاگیا۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب تھانہ مانگل کی حدودنیلے پیرسے لیکر مورکلاں میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی جھٹکے میں تیس سے زائد دوکانوں کو لوٹ لیا۔ علاقے میں پولیس کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوروں نے آرام اورسکون کیساتھ دوکانوں کو لوٹا اور غریبوں کی دوکانوں میں موجود تمام سامان چوری کرلیا گیا۔ پولیس افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں انتہائی تیزی آچکی ہے۔ شہریوں نے انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!