الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج اورناموں کی درستگی کیلئے ایبٹ آباد میں پندرہ سنٹرقائم کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن پاکستان نے ووٹوں کے اندراج اور ناموں کی درستگی کے لیے ضلع ایبٹ آباد میں 15 سنٹر قائم کر دیے گئے،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا علان ہوتے ہی الیکشن کمیشن پاکستان نے ایبٹ آباد ضلع ایبٹ آباد میں فارم 21 کے اندراج و منتقلی،فارم 22 کے اخراج،فارم 23 ووٹ کی درستگی کے لیے الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں پندرہ کے قریب سنٹرز قائم کر دیے ہیں اسی سلسلے میں گزشتہ روز الیکشن کمیشنر ذولفقار احمد کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو مدعے نظر رکھتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد کی چار تحصیلوں میں پندرہ کے قریب سینٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں عوامی انتخابی فہرستوں میں اندراج اور درستگی کی جائے گی۔

انہیں تمام پندرہ سنٹرز میں فارم 21 اندراج و منتقلی فارم 22 اخراج اور فارم 23 ووٹوں کی درست کی کی جائے گی جس کے متعلق تمام تر تفصیلات الیکشن کمیشن پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے ضلع ایبٹ آباد میں بنائے جانے والے تمام سنٹروں میں ضلعی الیکشن کمیشنر آفس فوارہ چوک ایبٹ آباد دفتر ضلعی تعلیمی آفیسر ایبٹ آباد دفتر ضلعی تعلیم آفیسر ایبٹ آباد،گورنمنٹ ھائی سکینڈری سکول دھمٹوڑ ایبٹ آباد گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 ایبٹ آباد گورنمنٹ پرائمری سکول قلندرآباد گورنمنٹ پرائمری سکول شیروان گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھنگ گورنمنٹ پرائمری سکول دھمتوڑ گورنمنٹ پرائمری سکول تر مٹھیاں گورنمنٹ پرائمری سکول دیانی بوئی گورنمنٹ پرائمری سکول پنڈکرگو خان گورنمنٹ پرائمری سکول حویلیاں گورنمنٹ پرائمری سکول جبہ بانڈی گورنمنٹ پرائمری سکول گھڑی نور پور ایبٹ آباد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!