فرائض میں غفلت:ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایس ایچ او تھانہ لورہ آصف شہزاد کو لائن حاضر کر دیا۔

ایبٹ آباد:فرائض میں غفلت:ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایس ایچ او تھانہ لورہ آصف شہزاد کو لائن حاضر کر دیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے کہ وہ اپنے تھانوں کی حدود میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں داخلی اور خارجی راستوں ناکہ بندی کر کے تمام دوسرے شہروں سے آنے والوں کو چیک کیا جائے تاکہ بغیر میڈیکل ٹیسٹ کوئی بھی شخص اس علاقے میں نہ آ سکے جس پر ایس ایچ او آصف شہزاد نے کرونا وائرس کی سختی کو پیدا گیری کا زریعہ بنا کر اپنی حدود میں دوسرے شہر سے آنے والی گاڑیوں کو کھلی چھٹی دیے رکھی تھی۔ یہ ہی نہیں ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او آصف شہزاد نے اپنی حدود میں واقع دوکانوں کے مالکان کو حکومتی احکامات کے برعکس چلنے کی اجازت دی ہوئی تھی جس پر اہلیانِ لورہ نے تمام تر حالات سے ڈی پی او ایبٹ آباد کو آگاہ کیا کہ ایس ایچ او لورہ حکومتی احکامات پرعملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے آصف شہزاد کولائن حاضر کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!