پشاورہائیکورٹ نے دوہرے قتل میں گرفتار الطاف خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

PHC

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کے جج شکیل احمد نے دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے کیس کی پیروی معروف قانون دان ناز الہی مفل ایڈوکیٹ نے کی 18.02.22 کو تھانہ گڑھی حبیب اللہ کے دوہرے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی زرائع کے مطابق ملزم الطاف پہ الزام تھا کہ ملزم الطاف خان نے سال 2019 میں مبینہ طور پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔جس پر مدعی مقدمہ آصف اقبال کی رپورٹ پر علت 206 زیر دفعہ 302.34.15AAkpk کے تحت تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں درج کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا تھا ملزم کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ مانسہرہ سے منسوخ ہوئی جس پر ملزم کی درخواست ضمانت درخواست ضمانت دائر کی۔

وکیل سائل نے عدالت میں دوارن سماعت عدالت کو بتایا کہ ملزم الطاف بے گناہ ہے اور اس کو دیوانی مقدمہ بازی کی بناء پر اپنے حقیقی بھائی نے اپنے ہی والدین کے قتل میں پھنسایا مستغیث آصف خان نے ابھی تک مقدمہ میں کوئی گواہ استغاثہ کے بیانات قلمبند نہیں کروائے اور نہ ہی کسی گواہ کا زیر دفعہ 161 میں پولیس نے بیس ن قلمبند کیا عدالت عالیہ نکے سنگل بنچ پر مشتمل جسٹس شکیل خان نے وکیل سائل کے ٹھوس دلائل سننے کے بعد دریکارڈ کی روشنی میں ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!