کورونا وائرس خطرہ: ذخیرہ اندوزسرگرم۔ ضلعی انتظامیہ بے بس۔

ایبٹ آباد:کرونا وائرس کا خطرہ ایبٹ آباد شہر بھر ذخیرہ اندوزوں سمیت من مانے نرخ وصول کرنے والوں کا راج شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کی بجائے 1100روپے میں فروخت ہونے لگا دوکاندار مجبور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا ضلعی انتظامیہ مجبور عوام کو لوٹنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ کرونا وائرس کی پیش نظر ایبٹ آباد میں اکثریتی دوکانیں بند ہو گئی ہے لیکن بد قسمتی سے مشکل کی اس گھڑی میں میں بھی چند ظالم زخیرہ اندوز نے مجبور عوام کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جیسے کہ ہزارہ سمیت ضلع ایبٹ آباد کے مختلف بازاروں میں اکثریتی دوکاندار 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کی بجائے 1100روپے میں فروخت کر رہے ہیں جو کہ ظلم کی انتہاء ہے عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ ہم خیبرپختونخوا حکومت اور ضلع ایبٹ آباد کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے کرتے ہیں کہ وہ ایسے مشکل وقت میں اشیائے خورد و نوش کو زخیرہ کرنے اور اس کو عوام پر منہ مانگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!