ٹرک دریائے سندھ میں جاگر۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی لاشیں نہ مل سکیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گلگت سے وپس آنے ولا ٹرک دریا میں جا گر جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں دریا میں بہہ جن کی لاشیں تال نہیں مل سکی ہیں حادثے کا شکار ہونے والے دونوں افراد کا کانگڑہ کالونی ہری پور سے ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق ساجد خان گلگت میں اپنے ٹرک پر سامان لوڈ کر کے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ ٹرک بے قابو ہو کر دریائے گلگت میں جاگرا۔ذرائع کے مطابق ساجد خان گاڑی میں موجود تھا اور ساتھ کنڈیکٹر بھی تھا۔گلگت پولیس کی جانب سے گاڑی ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش دریائے گلگت میں جاری ہے۔ تاہم تا دم تحریر ان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ساجد خان جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ کانگڑہ کالونی میں رہائش پذیر تھا، کے اہلخانہ نے عوام سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!