وائس آف ہزارہ کی خبرپرایکشن: ڈی ایچ اوہیلتھ نے بی ایچ یوکوٹھیالہ میں چوبیس گھنٹے سہولیات کی فراہمی کاحکم جاری کردیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)وائس آف ہزارہ کی خبر پر ایکشن:ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلٹھ ایبٹ آباد ڈاکٹرشاہ فیصل خانزادہ ڈپٹی ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال کا بی ایچ یو کوٹھیالہ کا دورہ اہلیان سے ملاقات ہسپتال میں ناکافی سہولیات پر تبادلہ خیال ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کامعائنہ عملے کو ہسپتال کے معاملات درست کرنے ہسپتال مریضوں کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک رکھنے مریضوں کو اچھی طرح چیک اپ مفت دوائی کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہسپتال میں لیبر روم کی تعمیر اور چوبیس گھنٹے سروس کا بھی اعلان کیا۔

ہسپتال میں پانی کی فراہمی کے لیئے انچارج ڈاکٹر فوری طور پر کیپرا کی ویب سائٹ پر ٹینڈر جاری کرے فیصل حانزادہ کی ہدایت عملے کی جانب سے ہسپتال کے معاملات میں غفلت اور ہسپتال آئے مریضوں کے ساتھ منفی رویہ یرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر اہلیان علاقہ بزرگوں اور خاص طور پر کوٹھیالہ کی یوتھ نے بڑے پرجوش انداز میں ہسپتال میں ناکافی سہولیات کو اجاگر کیا اور ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے لیئے درخواست بھی کی جس پر ڈی جی فیصل خانزادہ اور ڈاکٹر شہزاد اقبال نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ان کا کہنا تھاکہ ہسپتال کے لیئے ملنے والے فنڈ میں کوئی بے ضابطگی برادشت نہیں کی جائے گی کسی بھی قسم کی شکایت کے لیئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں آپ کی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!