صحافی راجہ ہارون کے بیٹے کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم زین گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار تفتیش شروع، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایک ماہ قبل تھانہ کینٹ کی حدود شمع بیکری کے قریب پریس کلب ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون کے بیٹے سیف اللہ کی زین نامی نوجوان کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی اسی دوران طیش میں آکر زین ولد گل نواز نے 30 بور پستول کے ساتھ سیف اللہ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سیف اللہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ کینٹ سمیت ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر موقع پر پہنچ اور زخمی سیف اللہ کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم زین ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا واقعے کے ایک ماہ بعد کینٹ پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!