ایبٹ آباد میں خانہ کاشت کے انتقالات پر پابندی ختم نہ کرنے پر شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد:خانہ کاشت انتقالات کی بندش سائلین رلنے لگے ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ سے ضلع بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامان،ہزارہ کے دوسرے اضلاع کی طرح فور ی طورخانہ کاشت انتقالات کو کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد میں ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ہریپور،مانسہرہ،بٹگرام،کوہستان کے تنیوں کے اضلاع میں خانہ کاشت انتقالات کئے جارہے ہیں لیکن ایبٹ آباد کی پرامن عوام پر ہر طرح کے تجربے کرنے کے لئے آئے روز مختلف تبدیلیاں کی جاتی ہیں سو فیصد ریکوری دینے والے ضلع کے عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ایبٹ آباد کے عوام نے فوری طور پر خانہ کاشت کے انتقالات سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کر دیا


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!