انتظامیہ کی غفلت:لاک ڈاؤن کی دھجیاں بکھر گئیں، شہر میں خریداروں کے علاوہ ایک ماہ سے بند عوام کو بھی پر لگ گئے۔

ایبٹ آباد: انتظامیہ کی غفلت اور عوام کی لاپرواہی سے شہر مچھلی منڈی میں تبدیل،لاک ڈاؤن کی دھجیاں بکھر گئیں، شہر میں خریداروں کے علاوہ ایک ماہ سے بند عوام کو بھی پر لگ گئے گلی محلوں میں کرکٹ اور فٹ بال میچ ہو نے لگے جگہ جگہ مجمعے لگ گئے۔رش کے ریکارڈ ٹوٹ گئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کوکھلی چھوٹ دے دی۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی ایسی کی تیسی ضلع ایبٹ آباد میں عوام نے حکومت کی طرف سے برائے نام لاک ڈاؤن کی دھجیاں بکھیر دیں۔ نہ صرف دکانداروں کی اکثریت نے اپنی دکانیں کھول لیں ہیں بلکہ ریڑھی، تھڑہ اور دیگر تجاوزات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گیا ہے۔ خریداروں کے علاوہ بازاروں میں منچلے بھی نکل آئے جگہ م جگہ مجمعے لگ گئے نہ تو دکانداروں نے کرونا سے بچاؤ کے کوئی انتظامات کئے اور نہ ہی عوام کو اس متعلق شعور و آگاہی ہے۔ صرف مختلف روٹس پر گاڑیوں پر پابندیاں عائد ہیں۔ جبکہ من پسند ڈرائیوروں کومکمل اجازت ہے۔مافیا کی گاڑیاں کھلے عام سوزوکی پک اپ و کیر ی میں سواریاں اٹھا بٹھا کر ڈبل ٹرپل کرایہ وصول کررہے ہیں۔ اندروں شہر سربن چوک، بند کھو اور فوارہ چوک میں عوام کی لاپرواہی اور انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں کرونا وائرس تیزی سے پھلنے کے خدشات ہیں۔اگر یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو ضلع میں کرونا سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ سنجید ہ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا کو مذاق نہ سمجھو اگر ہی حالت رہی تو کوئی بھی اس وباء کو روک نہیں سکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!