چیئرمین واساسرفرازخان جدون نے شہری یونین کونسلوں کے پانی کا مسئلہ حل کروادیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چیئرمین واساسرفرازخان جدون نے شہری یونین کونسلوں کے پانی کا مسئلہ حل کروادیا۔ ذرائع کے مطابق ملکپورہ، اربن سٹی اور کیہال میں پانی کی قلت کے باعث چیئرمین واسا سرفراز خان جدون نے المنصور روڈ پرگیارہ سو فٹ کی آٹھ انچ کی پائپ لائن ڈالنے کے منصوبے کا آغاز کروایا۔ المنصور روڈ پر واقع ٹیوب ویل نمبر تین، چار اور پانچ کو ملا کر یونین کونسل ملک پورہ، اربن سٹی اور کیہال کو فی گھنٹہ30 ہزار گیلن صاف پانی ملے گا۔چیئرمین واسا سرفراز خان جدون نے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سرفرازخان جدون کا کہناتھاکہ 27 لاکھ روپے کا یہ پروجیکٹ جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں۔واسا کے پروجیکٹ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر محمد خان اور سردار حماد نے سرفراز خان جدون کو پروجیکٹ کی تکمیل اور کام کے معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!