ہوائی فائرنگ کے دوران ویڈیو بنا کر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد:ہوائی فائرنگ کے دوران ویڈیو بنا کر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار پستول برآمد مقدم درج،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ دونوں تھانہ بگنوتر کی حدود گہیہ جنڈا کا رہائشی شاہ زیب ولد شمریز کے غیرقانونی پستول سے اپنے گھر کے چھت اور کھیت میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر اسلحہ کی نمائش کرتا رہا۔مقامی لوگوں کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ بگنوتر کو آگاہ کیا گیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ بگنوتر علی خان نے نفری کے ہمراہ گہیہ جنڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کوپستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر زیرِ دفعہ 3/4 FA,15AA,188 ppc کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!