سرمائی علاقوں کے سکول فوری کھولے جائیں: پین کے عہدیداروں کا سپیکرخیبرپختونخواہ سے مطالبہ۔

ایبٹ آباد: سرمائی علاقوں کے تعلیمی اداروں کو خیبرپختونخواہ حکومت فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرے۔ پہلے ہی سرمائی علاقوں کے تعلیمی ادارے دس ماہ سے بند ہیں۔ یہ مطالبات پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداروں نے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات کے دوران کئے۔

ہفتہ کے روزغنی باغ میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر نقیب اللہ خان اور جنرل سیکرٹری راجہ قدیراقبال کی قیادت میں وفد نے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیاکہ وہ خیبرپختونخواہ حکومت تک ہمارے مطالبات پہنچائیں کہ صوبے کے سرمائی علاقوں کے سکول پچھلے دس ماہ سے بند پڑے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہاہے۔ ملک میں کورونا وائرس کیونکہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ اس لئے فوری طور پر سرمائی علاقوں کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔ کیونکہ سرمائی علاقوں میں دسمبر، جنوری اور فروری کے مہینوں میں شدید سردی پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے تین ماہ کے بعد یہ تعلیمی ادارے ایک مرتبہ پھر سردی کی وجہ سے بند کردیئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!