پرویز خٹک پی ٹی آئی پی کے چیئر مین محمود خان نائب منتخب۔

انیس اگست کو نوشہرہ میں پہلا جلسہ کرنیکا اعلان امن ترقی، خوشحالی سلوگن ہو گا ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، کور کمیٹی اجلاس سے پرویز خٹک اور دیگر کا خطاب۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)پرویز خٹک کو پی ٹی آئی پی کا چیئر مین اور محمود خان کو نائب چیئر مین منتخب کر لیا گیا اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پرویز خٹک پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں ضیاء اللہ خان بنگش کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک اور محمود خان نے کہا کہ آج کا ہمارا اکٹھا ہونا اس بات کا امر ہے کہ ہم سب اس ملک اور خصوصا” خیبر پختونخوا میں امن چاہتے ہیں اور امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمیٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھولے ہیں پارٹی میں شمولیتی پروگرام شروع ہیں اس کے علاوہ باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی ہم اتحاد کر سکتے ہیں انتخابات کی تیاری کے لئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کر کے ہم اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مانسہرہ، کو ہاٹ، ڈی آئی خان،سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی جلسے منعقد کئے جائیں گے پارٹی کے آئین منشور اور اغراض و مقاصد کا بھی کور کمیٹی نے جائزہ لیا۔ مزید کام کے لئے کمیٹی کو ٹاسک حوالے کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا” خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ جس کے لئے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کو مظبوط کرنا ہے۔ ہم نے اس صوبہ میں پہلے بھی عوام کی خدمت بھر پور انداز میں کی ہے اور آگے بھی اپنی خدمات کا سلسلہ اس صوبہ اور ملک پاکستان کے لئے بھر پور طریقہ سے ادا کریں گے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!