تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی سرکٹی لاش برآمد۔

ہری پور/بیڑ(وائس آف ہزارہ) تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی سرکٹی لاش برآمد۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ بیڑ کی حدود میں واقع گاؤں کہیری کے علاقہ سے تیس سالہ عظیم ولد مسکین سکنہ کوتین ماہ قبل مبینہ طور پراغواء کرلیاگیا۔ جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ بیڑ میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عظیم ولد مسکین کے کیس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ تاہم اغواء کاروں نے عظیم کا سرتن سے جدا کرکے اسے قتل کردیااور اسکی لاش جنگل میں پھینک دی گئی تھی۔

عظیم کی ہڈیاں اور کٹے ہوئے سر کی باقیات قریبی جنگل سے مل گئیں اور کپڑوں وغیرہ کے ذریعے اس کو پہچان لیاگیا۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔لیکن تھانہ بیڑ کے اہلکاروں نے ایک مرتبہ پھر کیس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور معاملے کو دبانے میں سرگرم عمل ہیں۔ اہلیان علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیاہے کہ مقتول عظیم کا تعلق ایک انتہائی غریب خاندان کیساتھ ہے۔ یہ سادہ لوح لوگ ہیں۔ ان کی ہر قسم کی قانونی امداد یقینی بنائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!