کینٹ بورڈکے زیرانتظام چلنے والے سی بی سکول کی فیسوں میں اضافے کیخلاف شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈکے زیرانتظام چلنے والے سی بی سکول کی فیسوں میں اضافے کیخلاف شہری سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں سی بی سکول ایبٹ آباد میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ سکول کی انتظامیہ نے بچوں کی فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کردیاہے۔ سالانہ چارجز کی مد میں تین ہزار روپے جبکہ فی بچہ چارسے پانچ سو روپے ماہانہ فیس میں اضافہ کیاگیاہے۔ والدین کے مطابق سرکاری چھتری تلے چلنے والے سکول میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے بچے زیر تعلیم ہیں۔ لیکن کینٹ بورڈ کے انتظامی افسران نے تعلیم کو بھی کاروبار بناتے ہوئے فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کردیا ہے۔ والدین نے ڈی جی کینٹ بورڈ، سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!