پابندی کے باوجود احتجاجی مظاہرہ کرنے پرپرائیویٹ سکولز مالکان کیخلاف مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے کورونا ایسے پیس کے تحت پرائیویٹ سکولوں کی بندش کے خلاف پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کو احتجاجی مظاہرہ مہنگا پڑ گیا کورونا 120 کی دھجیاں بکھیرنے اور دفعہ 144 کو ہوا میں اڑانے پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج،پولیس زرائع کے مطابق ایک طرف ایبٹ آباد شہر بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر حکومت خیبر پختون خواہ اور ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی بناتے ہوئے ایبٹ آباد شہر میں جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار زندگی مکمل طور پر بند کر کے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا اسی طرح باقی پانچ دلوں میں کاروبار زندگی رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے یہی نہیں ہفتہ اور اتوار کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔

اسی طرح حکومت کی جانب سے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو گیارہ روز کے لئے بند کر دیے تھے یہی نہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر دفعہ 144 نافذ کر رکھا تھا سکولوں کی بندش کے حوالے سے پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ سکول مالکان کے ہمراہ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے خلاف لیڈی گارڈن سے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد تک احتجاجی ریلی نکالی جو بعد ازاں احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی تھی ریلی میں سینکڑوں شرکاء نے دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا اور حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایکشن لیتے ہوئے مظاہرین کے خلاف ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو ایف آئی آر کا حکم دے دیا۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ طاہر سلیم نے پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے عہدیداران سمیت ریلی کی قیادت کرنے والے سات کے خلاف زیر دفعہ 188/34,341,33B،این ڈی ایم اے کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے صاحب کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!